پائن ایپل بیف روسٹ بنانے کی ترکیب -
![]() |
Pineapple Beef Roast Recipe |
تیاری کا مکمل وقت
20 منٹپکانے کا وقت
35 منٹکتنے لوگوں کیلئے ہے
4 افراد- اجزاء
1 گائے کا گوشت 1 کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 کالی مرچ 1 چائے کا چمچہ
4 لیمن جوس 4 کھانے کے چمچے
5 پستہ 2 کھانے کے چمچے
6 لال مرچ 1 چائے کا چمچہ
7 سرکہ 2 کھانے کے چمچے
8 چائنیز نمک 1/2 چائے کا چمچہ
9 پائن ایپل (گول سلائس) 6 عدد
10 تیل 1 کپ
- تیار کرنے کی ترکیب
- 1گوشت پر نمک‘ کالی مرچ‘ لیمن جوس‘ پستہ‘ لال مرچ‘ سرکہ اور چائنیز نمک لگا کر اچھی طرح کانٹے سے گودھ لیں۔3-4 گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
- 2میرینیٹ کئے ہوئے گوشت کو دیگچی میں ڈال کر اس میں 2 گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا لیں پانی خشک ہونے پر نکال لیں گوشت کے پیس پر پائن ایپل سلائس رکھ کر ٹوتھ پک سے لگا دیں۔
- 3فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور اس میں گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں۔
- 4لائٹ پنک ہونے پر نکال لیں اور گرم گرم سرو کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
if you have any doubt please let me know